نئی دہلی،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے جس میں ہائی کورٹ نے اس سال کے پی جی میڈیکل میں داخلہ عمل پر روک لگا دی تھی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کو ایسے حکم نہیں دینے چاہئے۔داخلہ عمل پر ہائی کورٹ کو اس قسم کا عبوری حکم نہیں دیناچاہئے۔مدراس ہائی کورٹ پی جی میڈیکل میں داخلہ کے لئے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے 6مئی کو بنائے گئے میرٹ لسٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔اس فیصلے کی وجہ سے ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے عمل دوبارہ شروع کیاگیا۔یہ اندراج عمل 31مئی کو ختم ہو گیاتھا۔